تاجر برادری کی شمولیت کے بغیر معشیت ترقی نہیں کرسکتی ‘موجودہ حکومت نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کرنے کے بعداقتصادی نمو پر توجہ مرکوز کی ہے اس سلسلے میں نجی شعبہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں جائیںگی

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارکی برٹش امریکن ٹوبیکوکی 8رکنی ٹیم سے بات چیت

بدھ 18 جنوری 2017 22:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تاجر برادری کی شمولیت کے بغیر معشیت ترقی نہیں کرسکتی ‘موجودہ حکومت نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کرنے کے بعداقتصادی نمو پر توجہ مرکوز کی ہے اس سلسلے میں نجی شعبہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں جائیںگی ۔وہ برٹش امریکن ٹوبیکوکی 8رکنی ٹیم سے بات چیت کر رہے تھے جس نے ڈائریکٹر ایشیاء بحراہلکاہل ریجن ‘جیک بائولزکی قیادت میں بدھ کو ملاقات کی ۔

ملاقات میں پاکستان میں تمباکو کی صنعت سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غیر قانونی تمباکو مصنوعات کی پیداوار اور سمگلنگ کی روک تھام کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں اس حوالے سے کوشیشں جاری رکھی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایف بی آر ہدایت کی کہ اس سلسلے میں انڈسٹری کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے ۔اس موقع پر وفد کے سربراہ نے وفاقی وزیر کو اپنی کمپنی کے پاکستان اور دنیا بھر میں بزنس کے بارے میں آگاہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تمباکو کی مصنوعات کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لئے کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں معیاری تمباکو کے قانونی کاروبار میں سہولت ہوگی اور مناسب محصولات بھی حاصل ہوسکیں گی ۔اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر ‘چیئرمین ایف بی آر اور دیگر متعلقہ سینئر حکام بھی موجود تھے ۔