ایف سی کی بروقت کاروائی،بلوچستان دہشتگردی کی بڑی تخریب کاری سے بچ گیا

ایف سی کی کالعدم بی ایل اے کے خفیہ ٹھکانوں پرکاروائی،اسلحہ اورگولہ بارود برآمد،اسلحے میں 7ٹینک شکن بارودی سرنگیں،50 مارٹرگولے،اینٹی ایئر کرافٹ‌کی4ہزارگولیاں،5دستی بم،36گولے برآمد کیے۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 جنوری 2017 20:30

ایف سی کی بروقت کاروائی،بلوچستان دہشتگردی کی بڑی تخریب کاری سے بچ گیا

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جنوری2017ء) :سکیورٹی فورسزکی بروقت کاروائی سے بلوچستان دہشتگردی کی بڑی تخریب کاری سے بچ گیا ہے، ایف سی بلوچستان نے کاہان کےقریب پشین میں سرچ اورکارڈن آپریشن کیا،آپریشن کے دوران خفیہ ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیاہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق ایف سی نے سرچ آپریشن کالعدم بی ایل اے کے خفیہ ٹھکانے کے خلاف کیا۔جہاں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہواہے۔ اسلحے میں 7 ٹینک شکن بارودی سرنگیں، 50 مارٹرگولے ،اینٹی ایئر کرافٹ‌ کی 4 ہزارگولیاں ،5 دستی بم ، 36 گولے برآمد کیے گئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سرچ آپریشن بلوچستان کے ضلع پشین میں کیا گیا۔