سیالکوٹ،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ 20جنوری ڈسٹرکٹ کورٹس کا دورہ کریں گے

بدھ 18 جنوری 2017 22:20

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) چیف جسٹس آف لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کل بروز جمعتہ المبارک20جنوری ڈسٹرکٹ کورٹس سیالکوٹ کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک عدالتی اہلکار ذرائع کے مطابق جسٹس سید منصور علی شاہ اپنے دورہ کے دوران چیف جسٹس آف لاہور ہائی کورٹ احاطہ ڈسٹرکٹ کورٹ سیالکوٹ میںتیار کی گئی’’ انصاف شہدا ء‘‘ یادگار کا افتتاح کریں گے اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ عبدالقیوم خان سے خصو صی ملاقات بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :