موسم سرما کی شدیدسردی اور بارش کی وجہ سے جونیئر کلاسز کے طلبا و طالبات کو ایک ہفتہ کیلئے چھٹی دی جائے، آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا مطالبہ

بدھ 18 جنوری 2017 22:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) آل پاکستان پرا ئیویٹ سکو ل منیجمنٹ ایسو سی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرا ر احمد خا ن نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ موسم سرما کی شدیدسردی اور بارش کی وجہ سے جونیئر کلاسز کے طلبا و طالبات کو ایک ہفتہ کیلئے چھٹی دی جائے اور موسم سرما کی چھٹیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس کا شیڈول تبدیل کرے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو بھی دسمبر میں موسم سرما کی چھٹیاں دسمبر میں دینے کی بجائے جنوری کے دوسرے ہفتے میں دینی چاہیں کیونکہ جنوری کے مہینے میں بارشوں کے باعث موسم انتہائی سرد ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے سے سکولوں میں پڑھنے والے معصوم بچے سردی کو براداشت نہیں کر پاتے اور بیمار ہو جاتے ہیںانہوں نے حکومت یہ بھی مطالبہ کیا کہ تدریسی اوقات کار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے کیونکہ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی اور جسمانی صحت متاثر ہو رہی ہے ابرار احمد خان نے تمام نجی تعلیمی اداروں کے سر براہان کو مشورہ دیا کہ معصوم بچوں کے بہترین مفاد میں ہے کہ انھیں سردی اور بیماریوں سے بچانے کیلئے پلے گروپ سے لے کر کلاس ون تک مزید ایک ہفتہ سکول سے چھٹیاں دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :