یہ خاکی اپنی فطرت میں نوری ہے نہ ناری ہے‘‘

بھائی چارے، ایثار، اخوت، اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کا پیغام اگر روٹی ایک ہے تو سب بھائیوں کو تھوڑی تھوڑی مل کر کھانی چاہیے،وزیر اعلی پنجاب

بدھ 18 جنوری 2017 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب کے دورے پر آئی بلوچستان سے تعلق رکھنے والی طالبات کے وفد سے گفتگو کے دوران بھائی چارے ، ایثار ،اخوت، اتحاد ، اتفاق اور یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پاکستان کیلئے سوچنا چاہیے اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات محنت کے ساتھ کام کرنا چاہیے - اگر روٹی ایک ہے تو سب بھائیوں کو تھوڑی تھوڑی مل کر کھانی چاہیے - اگر آج کوئٹہ ، پشاور اور کراچی میں میٹرو ماس ٹرانزٹ کے منصوبے سی پیک میں شامل کئے گئے ہیںتو ہمیں اس کی بہت خوشی ہے کیونکہ پاکستان کی چاروں اکائیاں ترقی کریں گی تو ہی پاکستان کی گاڑی سپیڈ کے ساتھ آگے بڑھے گی اور اپنی منزل مقصود پر پہنچے گی-وزیراعلی نے ایک موقع پر کہا کہ جب میں کمسن تھا تو کراچی جانا ہوتا تھا اور اس وقت کراچی میں ٹرام چلتی تھی جو کہ شاندار ٹرانسپورٹ تھی-وزیر اعلی نے طالبات کے سوالات کے جواب دیئے اور کہا کہ پاکستان کو آگے لیجانے کیلئے صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ خدمت ، محنت ، دیانت اور امانت کا ہے - اس موقع پر انہوںنے یہ شعر پڑھا۔

(جاری ہے)

’’عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی …یہ خاکی اپنی فطرت میں نوری ہے نہ ناری ہے‘‘ وزیر اعلی نے بلوچستان کی طالبات اور اساتذہ کے وفد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری مہمان نہیں بلکہ آپ اپنے ہی گھر آئی ہیں اور مجھے قوم کی عظیم بیٹیوں اور بہنوں سے ملکر بے حد خوشی ہوئی ہے - تقریر کے دوران اذان عصر کے احترام میں وزیر اعلی شہباز شریف نے اپنی تقریر روک دی-وزیر اعلی نے طالبات کو لیپ ٹاپ دیئے اور ان سے شفقت کا اظہار بھی کیا-

متعلقہ عنوان :