کوئٹہ, پاکٹ یونین کا 02 فروری 2017 کے ریفرنڈم کی منسوخی کیلئے سوشل میڈیا پر خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے، سیکریٹری نشر و اشاعت سید آغا محمد

بدھ 18 جنوری 2017 22:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی ای) بلوچستان کے سیکریٹری نشر و اشاعت سید آغا محمد نے ایک اخباری بیان کے ذریعے پاکٹ یونین کی جانب سے 02 فروری 2017 کے ریفرنڈم کی منسوخی کیلئے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی خبرکومن گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میںریفرنڈم سے متعلق کوئی کیس زیر سماعت نہیں ہے یہ محض پروپیگنڈہ ہے۔

انہوں نے عدالت عالیہ اسلام آباد کے احکامات پر رجسٹرار انڈسٹری وائز ٹریڈ یونینزاین آئی آر سی کی طرف سے ملکی سطح پر واپڈا اور اس کے گروپ آف کمپنیز میں02 فروری 2017ء کے ریفرنڈم کا خیر مقدم کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کو سراہا اور کہا کہ بعض نام نہاد ٹریڈ یونینز رہنمائوں کی خواہش ہے کہ وہ مزدوروں کی ملکی سطح کی یونین کو کمزور کرکے نجکاری کیلئے راہ ہموار کریں اور حکمران طبقہ مزدوروں کو تقسیم در تقسیم کرکے واپڈا اور اس کے گروپ آف کمپنیز کو کوڑیوں کے مول نیلام کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ اسلام آباد اور عدالت عالیہ بلوچستان نے اپنے فیصلوں سے مزدوروں کے اتحاد کو یکجا رکھ کر قومی سطح پر ریفرنڈم کی راہ ہمور کرکے ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا ہائیڈرو یونین کے جھنڈے تلے متحد و منظم کارکنوں نے پانچ مرتبہ نام نہاد پاکٹ یونینوں سے بھاری اکثریت کے ساتھ ریفرنڈم جیت کر محنت کشوں کے حقوق دلائے ہیں اور ادارے کو نجکاری سے محفوظ رکھا ہے اب چًٹھی بار بھی بھاری اکثریت سے جیت کر یونین کے ناقابل شکست ہونے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

انہوں نے واپڈا کیسکو کے تمام محنت کشوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریفرنڈم سے بھاگنے والوں کے کسی منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں افواہ پھیلانے والے اپنے مقصد میںکبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :