اسلام آباد،تین سال تک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے بعد خود کشی کی ناکام کوشش، ایک اور مقدمہ درج

بدھ 18 جنوری 2017 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) تین سال تک اشتہاری رہنے والے ملزم کی گرفتاری کے بعد خود کشی کی ناکام کوشش، پولیس نے ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم ساجد تین سال سے دفعہ 392/411کے مقدمے میں اشتہاری تھا جس کو پولیس تھانہ ترنول نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔ ملزم حوالات میں بند تھا کہ اس نے اپنا ناڑہ نکال کر گلے میں پھندا ڈال لیا، بعد ازاں پولیس کی مداخلت کے باعث خودکشی نہ کر سکا۔پولیس تھانہ ترنول نے خودکشی کی کوشش کرنے کے خلاف ایک اور مقدمے کا اندراج کر لیا۔۔(حسن رضا)

متعلقہ عنوان :