لاہوہائیکورٹ نے صدر ایپکا جی سی یونیورسٹی خالق حسین کی بحالی کی درخواست پر سماعت کے دوران یونیورسٹی چانسلرکو طلب کرلیا

بدھ 18 جنوری 2017 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) لاہوہائیکورٹ نے صدر ایپکا جی سی یونیورسٹی خالق حسین کی بحالی کی درخواست پر سماعت کے دوران یونیورسٹی چانسلرکو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد حسن نے صدر اپیکا جی سی یونیورسٹی خالق حسین کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ اپیکا نے مطالبات کے لئے چودہ جنوری دوہزار سولہ کو پرمن احتجاج کیا،،جس کی رنجش کی بنا پر درخواست گزار کو جی سی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ کے عہدے سے برخاست کردیاگیادرخواستگزار کا کہناتھا کہ احتجاج ہرشہری کا حق ہے اور احتجاج کو جواز بناکر ملازمت سے برطرف نہیں کہاجاسکتا ۔

درخواست گزار کا مزید کہناتھا کہ اسے دفاع کا موقع نہیں دیاگیا۔۔اور اس کے خلاف پیڈ ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے تمام قانونی تقاضے پورے نہیں لئے گئے۔۔اور اپنے من پسند افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنا کر اس کیس سفارش پر سینڈیکٹ جی سی یونیورسٹی نے برطرف کردیا۔۔درخواستگزار نے عدالت سے برطرفی کے فیصلے کو کلعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

متعلقہ عنوان :