لاہور‘ ورکرز یونین کی کال پر قومی سطح پر ریفرنڈم نہ ہونے پر لیسکو ملازمین کا کلب چوک مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

بدھ 18 جنوری 2017 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل ورکر یونین کی کال پر قومی سطح پر ریفرنڈم نہ ہونے پر لیسکو ملازمین کا کلب چوک مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز لیسکو ملازمین نے یونین رہنما خورشید احمد کی قیادت میں کلب چوک مال روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروایا، احتجاج کے دوران ایوان وزیر اعلی میں یونین کے وفد نے ڈپٹی سیکرٹری بشیر گوندل سے مذاکرات کئے اور اپنے مطالبات پیش کئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید احمد نے کہا کہ واپڈا کی نجکاری کرنے کے لئے حکومتی سطح پر سازش کی جا رہی ہے تاکہ مزدوروں کے اتحاد کو توڑ کر کامیابی حاصل کی جا سکے انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم ہونے کے باوجود مزدوروں کا اتحاد قائم رہے گا اور قومی ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔

احتجاج کی وجہ سے مال روڈ پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر رہا۔دوسری جانب قلم چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :