عدالت عالیہ کے ججز کو عدالتی اوقات کار کا پابند بنانے کیلئے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

بدھ 18 جنوری 2017 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے ججز کو عدالتی اوقات کار کا پابند بنانے کیلئے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ معاملہ انتظامی نوعیت کا ہے لہٰذااسے انتظامی سطح پر دیکھا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاراے نے موقف اپنایا کہ عدالت عالیہ کے ججز کی جانب سے عدالت کے اوقات کار پر عملدرآمد نہ کرنے سے وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔فاضل ججز کی موجودگی کے بغیر انصاف کی فراہمی ناممکن ہے۔فاضل ججز کے بروقت عدالت نہ آنے کی وجہ سے وکلاء اور سائلین کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے جو کہ ججز ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔استدعا کی کہ عدالت عالیہ کے ججز کو ضابطہ اخلاق کے تحت عدالتی اوقات کار کا پابند بنانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :