Live Updates

جیسے جیسے پانامہ کیس کا فیصلہ قریب آر ہا ہے درباریوں کی ہوائیاں اڑ رہی ہیں ‘سید صمصام علی بخاری

وزیراعظم اور ان کی فیملی پانامہ چوری میں بُری طرح پھنس چکے ہیں ‘ سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف پنجاب

بدھ 18 جنوری 2017 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاہے کہ وزیراعظم اور ان کی فیملی پانامہ چوری میںبُری طرح پھنس چکے ہیں،خواجہ آصف اور سعد رفیق جیسے دھاندلی سے ممبرقومی اسمبلی بننے والوں کو شرم آنے چاہئے اور شوکت خانم ہسپتال پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے اور شوکت خانم ہسپتال جیسے فلاحی ادارے پر تنقید کرنے سے باز رہنا چاہئے، ان کے اوچھے ہتھکنڈوں سے شوکت خانم ہسپتال کے فنڈمیں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ دانیال عزیزاور طلال چوہدری ڈکٹیٹر کی جوتیاں پالش کرنے والے آج کل وزیراعظم کے تلوے چاٹ رہے ہیں اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف بے بنیاد منفی پروپیگنڈ ہ کرررہے ہیں لیکن عوام ان کے جھوٹ اور مکاریوں سے خوف واقف ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کی مسلسل جدوجہد سے ہی وزیراعظم اورا نکی فیملی کو سپریم کورٹ کے سامنے جوابدہ بنایا ہے ، کرپٹ مافیا کاپاکستان میں کوئی مستقبل نہیں، تحریک انصاف کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی ،وزیراعظم سمیت ان درباریوں کوبھی جلد انصاف کے کٹہرے میں دیکھیں گے اور عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے اور عوام کے ساتھ کی گئی ہر زیادتی کاان سے حساب لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور جلد پاکستان میںتبدیلی آنے والی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات