پاکستان امن و امان کے باعث سرمایہ کاری کیلئے پروکشش ملک بن چکا ہے،کلاز شواب

عالمی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں ،چیئرمین عالمی اقتصادی فورم کی وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات میں گفتگو پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کی تعریف

بدھ 18 جنوری 2017 21:50

دیووس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کلاز شواب نے پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں پاکستان امن و امان کے باعث سرمایہ کاری کیلئے پروکشش ملک بن چکا ہے، بدھ کے روز ڈیووس میں وزیراعظم نواز شریف سے عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کلاز شواب کی ملاقات ہوئی، کلازشواب کی پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کے شعببے اور اقتصادی کامیابیوں کی کھل کر تعریف کی اور عالمی تاجر رہنماؤں کے پاکستان پر اعتماد سے متعلق وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کیا، کلازشواب کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار پاکستان کو ضائع بخش سرمایہ کاری کیلئے بہترین مقام تصور کرتے ہیں، پاکستان وسطہ ایشیاء کے ذریعے علاقائی روابطہ کی قیادت کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان اور توانائی کے شعبے میں نمایاںں بہتری آئی جس کے باعث دنیا بھر سے بزنس گروپ پاکستان کی طرف مقوجہ ہو رہے ہیں۔

وقار)