وزیراعلیٰ پنجاب کا مصری شاہ میں آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیر اعلی نے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی، آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم

بدھ 18 جنوری 2017 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مصری شاہ میں ایک گھر کے اندر آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے - وزیر اعلی نے آتشزدگی کے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے -