دھا ندلی کا الزام لگا نے وا لوں کو کچھ نہیں ملا ،پانا مہ کیس بھی جھوٹ کا پلندہ ہے ، ملکی ترقی میاں نواز شریف نے جو کردار ادا کیا اسکی مثال نہیں ملتی، چین نے پا کستان کی ترقی اور معاشی بد حا لی کو ختم کر نے میں اہم کردار ادا کیا،پا کستان میں دہشت گردی اور بجلی کی لوڈ شیڈ نگ بنیادی مسا ئل پر قابو پا لیا جا ئیگا

صو با ئی وزیر قانون پنجاب را نا ثناء للہ خاں کی میڈ یا سے گفتگو

بدھ 18 جنوری 2017 21:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) صو با ئی وزیر قانون پنجاب را نا ثناء للہ خاں نے کہا ہے کہ پا کستان میں دہشت گردی اور بجلی کی لوڈ شیڈ نگ بنیادی مسا ئل ہیں جلد ان پر قابو پا لیا جا ئے گا چند نا کام سیاسی جما عتوں نے اداروں کو آپس میں لڑا نے کی کوشش کی جس میں وہ بری طرح ناکام ہو ئے ا یک سال بعد دھا ندلی کا الزام لگا نے وا لوں کو کچھ نہیں ملا اسی طرح پانا مہ کیس بھی جھوٹ کا پلندہ ہے مخا لفین کو اس میں بھی کچھ نہیں ملے گا شرمندگی انکا مقدر بن چکی ہے ایک سال دھرنوں اور ریلیوں کی سیا ست کر نے والوں نے ملک کی ترقی کا اہم سال ضا ئع کیا وہ گز شتہ روز زرعی یو نیورسٹی میں سکالر شپ دینے کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بعض سیا سی جماعتوں نے قوم میں ما یوسی پھیلا نے کی پوری کوشش کی اور ملک کو معاشی طور پر غیر مستحکم کر نے کوشش بھی کی جس مین وہ ناکام ہو ئے انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میاں نواز شریف نے جو کردار ادا کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی چین نے پا کستان کی ترقی اور معاشی بد حا لی کو ختم کر نے میں اہم کردار ادا کیا پاک چا ئنہ رہداری منصوبہ ملک کی ترقی میں سنگ میل ثا بت ہو گا اس کی اہمیت کو دیکھتے ہو ئے کئی دوسرے مملک اس کا حصہ بننا چا ہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کر نر کسی بھی محب وطن کا کام نہیں جو لوگ ایسا کر رہے ہیں وہ کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں قوم اب انکے دھو کے میں نہیں آئے گی۔