حیدرآباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوںمیں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم بالائی سندھ ،پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

بدھ 18 جنوری 2017 21:43

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے چند علاقوں کے علاوہ حیدرآباد سمیت ملک کے دیگر بیشتر علاقوںمیں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی سندھ ،پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو حیدرآباد22سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد اور خشک رہا ، حیدرآباد میں شام کے اوقات ہوا میں نمی کا تناسب 49% فیصد جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 11 سینٹی گریڈاورزیادہ سے زیادہ22سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :