کوئٹہ,گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کاسدرن گیس کمپنی کے سامنے احتجاج

پولیس کا لاٹھی چارج ہوائی فا ئر نگ چا ر مظاہرین گرفتار

بدھ 18 جنوری 2017 21:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) کوئٹہ کے مختلف علاقوں ہزار گنجی اور اردگرنواح میں گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں سوئی سدرن گیس کمپنی کے سامنے احتجاج کیاپولیس نے احتجاج کرنے والے شہریوں پر لاٹھی چارج کی اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار مظاہرین کو گرفتار کرلیا جبکہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق سمنگلی روڈ پر سوئی سدرن گیس دفتر کے سامنے ہزارگنجی کے شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کے مطابق پانچ روز سے گیس بند ہے گیس حکام سے مزاکرات ناکام ھوئی تو مظاہرین نے روڈ ٹریفک کیلے بند کردی روڈ کھولنے کیلئے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی اسی دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی پولیس نے مظاہرین پر خوب لاٹھی چارج کیا اور ہوائی فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

چار مظاہرین کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر ہاتھ اٹھایا اور انکے دو ساتھی زخمی ہوئے ہیں ایس ایس پی شیر علی کاکہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے جس نے بھی قانون توڑنے کی کوشش کی اس کے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔