فیصل آباد، مسلح موٹر سائیکل سوار وںنے فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا

بدھ 18 جنوری 2017 21:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار وںنے فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا‘پولیس نے نعش تحویل میں لیکر مارچری یونٹ منتقل کردیا ہے ‘آن لائن کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے گلی نمبر تیرہ میں رہائش پذیر محمود احمد کا سولہ سالہ بیٹا خضر محمود گزشتہ رات گھر سے مونگ پھلی لینے گیا تھا جسے موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا‘ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش پولیس کے حوالے کردی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے مارچری یونٹ منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :