پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ایف بی آر کی ریٹائرمنٹ کے باعث ملتوی

بدھ 18 جنوری 2017 21:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس فیڈرل بورڈ آف روینیو کے چیئرمین کی ریٹائرمنٹ کے باعث ملتوی کر دیا گیا، ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئیر نوید قمر کی سربراہی میں ہوا جسے ہی شروع ہوا تو انہوں نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف روینیو کے چیئرمین نثار محمد کا سروس میں بدھ کا روز آخری ہے اس وجہ سے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہو رہے، جس پر نوید قمر نے کہا کہ ان کی جگہ پر کسی اور کو چیئرمین کیلئے نامزد کیا گیا ہے تو فیڈرل بورڈ آف روینیو کے نمائندے نے کہا کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے نئے چیئرمین کو مقرر نہیں کیا گیا ہے، جس پر نوید قمر نے کہا کہ ملک بھر ایسے ہے چلے گا، انہوں نے ذیلی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا۔ وقار)

متعلقہ عنوان :