خبیب فائو نڈیشن کا ترک رفاہی تنظیم آئی ایچ ایچ کے ساتھ شامی پناہ گزینوں کی امداد کا معاہدہ

بدھ 18 جنوری 2017 21:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء)پاکستان اور ترکی کی دو فلاحی تنظیموں کے مابین شامی مہاجرین کی امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کے لئے ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے معاہدے کے تحت پاکستانی تنظیم خبیب فائونڈیشن بے گھر ، بے آسرا، بیوہ، یتیم شامی پناہ گزینوں کو خوراک ، رہائش، صحت اور دیگر سہولیات ترکی کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم آئی۔

ایچ۔ایچ کے ساتھ مل کر بہم پہنچائے گی۔ معاہدے پر آئی۔ ایچ۔

(جاری ہے)

ایچ کی طر ف سے نائب صدر حسین اروش نے دستخط کئے جبکہ خبیب فائونڈیشن کی طرف سے چئیرمین خبیب فائونڈیشن ندیم احمد خان نے دستخط کئے۔ معاہدے پر دستخط کی پُر وقار تقریب تُرکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوئی جس میںترکی کی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔یاد رہے کہ خبیب فائونڈیشن شام کے پناہ گزینوں کے لئے پاکستان بیکری کے نام سے ایک -- "روٹی پلانٹ" بھی لگا چکی ہے۔ جو تقریباًً ایک لاکھ روٹیاںروزانہ تیار کر رہا ہے جو کہ شامی مہاجرین میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔