ڈیووس میں وزیر اعظم نواز شریف کی چینی کمپنی علی بابا کے مالک جیک ما سے ملاقات

muhammad ali محمد علی بدھ 18 جنوری 2017 20:01

ڈیووس میں وزیر اعظم نواز شریف کی چینی کمپنی علی بابا کے مالک جیک ما ..

ڈیووس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2017ء) ڈیووس میں وزیر اعظم نواز شریف کی چینی کمپنی علی بابا کے مالک جیک ما سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے موجود ہیں. اس موقع پر وزیراعظم کی چینی کمپنی علی بابا کے مالک جیک ما سے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیراعظم نے چینی کمپنی کے مالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی. جیک ما نے وزیراعظم نواز شریف کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ اقتصادی ترقی کے بعد وہ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

خاص کر پاکستان میں ای کامرس کے شعبے کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور اس شعبے میں سرمایہ کاری میں وہ خاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ جیک ما نے اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کو ان کی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کی دعوت بھی دی۔ جیک ما نے سی پیک منصوبے کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کےتناظر میں باہمی معاشی تعلقات میں ترقی کے مواقع فراہم کرینگے۔ وزیراعظم نے ڈیووس میں دیگر کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :