سرگودھا، منشیات کے دھندہ میں ملوث گروہوں کیخلاف پولیس کو کریک ڈائون کا حکم

بدھ 18 جنوری 2017 21:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں شراب فروشوں کیساتھ ساتھ منشیات کے دھندہ میں ملوث گروہوں کیخلاف پولیس کو کریک ڈائون کرنے کا حکم جاری کردیا ہے اور تمام ڈویژنل ڈی آئی جی صاحبان کو منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کی نگرانی کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے بلا تفریق کاروائی کرکے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ روانہ کریں تاکہ صوبہ کو منشیات سے پاک کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :