انسداد دہشت گردی عدالت نے قتل اور اغواء برائے تاوان میں ملوث تین ملزمان کو جیل بھیج دیا

بدھ 18 جنوری 2017 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے قتل اور اغواء برائے تاوان میں ملوث تین ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے قتل اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تین ملزمان کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

ملزمان آصف، علی اصغر اور عباس نے نوجوان فریاد احمد کو تھانہ ملیر سٹی کی حدود سے اغوا کیا۔ مغوی کی بازیابی کے لئے 15 لاکھ تاوان طلب کیا۔ اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع دینے پر نوجوان کو بے دردی سے ذبح کردیا تھا۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو جیل بھیج دیا اور پولیس کو حکم دیا کہ وہ تینوں ملزمان کے خلاف چالان پیش کرے۔

متعلقہ عنوان :