انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن کو مزید 7 روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا

بدھ 18 جنوری 2017 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن کو مزید 7 روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے کارکن آصف عرف ڈیزل کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں جج کے روبرو پیش کیا گیا۔ پولیس نے اس موقع پر عدالت سے ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ملزم کو 7روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ ملزم کیخلاف دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔