لاہور ، فیصل آباد اور ملتان میں گھریلو ورکروں کی تربیت کے پروگرام کا آغاز

ابتدائی مرحلے میں 3اضلاع میں گھریلو ورکروں کو مختلف امور کی تربیت دی جائے گی افتتاحی تقریب سے صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین ، بشری امان اور ساجد نصیر خان کا خطاب

بدھ 18 جنوری 2017 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) صوبائی برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ وویمن پیکج کے تحت صوبے کے تین اضلاع میں ابتدائی طور پر 2 کروڑ روپے سے گھریلو ورکروں کی تربیت کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت خواتین ورکروں کو مختلف امور کی تربیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وہ یہاں پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل PVTC میں محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام گھریلو ورکروں ، ملازماؤںکے لئے تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں- اس موقع پر صوبائی سیکرٹری بشری امان ، PVTCکے منیجنگ ڈائریکٹر ساجد نصیر خان، ڈائریکٹر محکمہ ترقی خواتین طاہر علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رابعہ یسین ، اساتذہ اور تربیت حاصل کرنے والے طلبہ بھی موجود تھے -صوبائی وزیر نے کہا کہ وویمن پیکجز کے تحت خواتین کی معاشی ترقی و فلاح بہبود کے لئے مثالی اقدامات کئے گئے ہیں- جس کو ہر طبقے نے سراہا ہی- انہوں نیPVTCکی گھریلو ورکروں کی تربیت کے حوالے سے بتایا کہ 3ماہ کے دورانیے پر مشتمل کورسز میں پہلے مرحلے میں 690 خواتین کو مختلف سکل سکھائے گی- انہوں نے کہا کہ قبل ازیں ILO کے تعاون سے 1000 گھریلو ورکروں کو تربیت فراہم کی گئی تھی -تربیت حاصل کرنے والی 80% خواتین کو روز گار کے بہتر مواقع حاصل ہوئی- انہوں نے کہا کہ 2 سال میں 10ہزار گھریلو ورکروں کو تربیت دی جائے گی -ابتدائی طور پر لاہور ، ملتان اور فیصل آباد میں پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہی-صوبائی سیکرٹری بشری امان نے گھریلو ورکروں کی تربیت کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ تربیت کے دوران گھریلو ورکروں کو گھریلو ملازمین کے قانونی حقوق سے آگاہی آداب زندگی و اخلاقیات ، حفاظتی اقدامات، کھانوں کی آرائش و پیشکش ، شیر خوار بچوں اور معمر افراد کی نگہداشت اور دیکھ بھال ، تقریبات کا انتظام ، حساب اور دیگر مضامین کی بنیادی تعلیم ، حفظان صحت کے اصول اور خانہ داری سکھائے جائیں گی-انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام کی تربیت حاصل کر کے گھریلو ورکرز معاشی ترقی کے عمل میں بہتر طور پر شریک ہو سکتے ہیں -انہوں نے کہا کہ کہ دوران تربیت فی طالبہ 2 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا-ایم ڈی PVTCساجد نصیر خان نے ادارے کے اعزاض و مقاصد اور تربیتی پروگرام کے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ پروگرام کے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ پروگرام4،4 گھنٹے کی دو شفٹوں پر مشتمل ہے جس میں سے 48 گھنٹے تھیوری اور192 گھنٹے پریکٹیکل کے لئے مختص کئے گئے ہیں - انہوں نے کہا کہ PVTC پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے والا ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے جہاں طلبہ و طالبات مختلف سکلز کی تربیت حاصل کر کے روز گار کما رہے ہیں - انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام میں خصوصا اخلاقیات اور سکل ڈویلپمنٹ پر زور دیا گیا ہی-ساجد نصیرخان نے کہا کہ اب تک 499472 مرد و خواتین تربیت حاصل کر چکے ہیں -PVTC میں 52 مختلف ٹریڈز میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے جس کا مقصد غربت کی شرح کم کر کے لوگوں کو روز گار کے مواقع فراہم کرنا ہے -گھریلو ملازماؤں کو تربیت فراہم کر کے غیر ملکی ملازماؤں پر انحصار کم کیا جا سکتا ہی-قبل ازیں صوبائی وزیر نے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور طلبہ و طالبات کو مختلف امور کی عملی تربیت حاصل کرتے ہوئے دیکھا-

متعلقہ عنوان :