میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور نے شہر میں صفائی ستھرائی مہم کا آغازکر دیا

بدھ 18 جنوری 2017 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور نے شہر میں صفائی ستھرائی مہم کا آغازکر دیا۔ مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید نے یونین کونسل نمبر 208 برکت مارکیٹ سے صاف لاہور پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپٹی مئیر اعجاز احمد، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال مصطفیٰ سید ، متعلقہ یو سی چیئر مین اور وائس چیئر مین بھی موجو د تھے۔

مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید نے علاقے کے عوام اور دکانداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اردگرد صفائی ستھرائی رکھیںاور کوڑا کرکٹ کو گلی یا سڑک میں پھینکنے کی بجائے کوڑا کرکٹ کے بوکس میں رکھیں۔ انہوں نے سمن آباد سے ملحقہ آبادیوں کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی مہم کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید نے کہا کہ شہر بھر میں روزانہ نو یونین کونسلزمیں صفائی ستھرائی کی جائے گی جس کیلئے لاہور شہر میں صفائی ستھرائی کرنے والی سول ایجنسیوں پر مشتمل 270 ملازمین حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی مئیر ز اور یو سی چیئر مین اس صفائی ستھرائی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر اس مہم کو کامیاب بنائیں گے اور شہر کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے مزید بہتر کریں گے تا کہ لاہور کے باسی بہترین ماحول میں زندگی گزار سکیں۔

متعلقہ عنوان :