امن ،برداشت اور انسانیت کی بقاء ہمار ا بنیادی ایجنڈا ہونا چاہیے ، بشپ آف ناروے

بدھ 18 جنوری 2017 20:55

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان کے دورے پر آئی ہو ئی چرچ آف ناروے کی موجودہ بشپ ہلگا ہاگلینڈ بائے فگلین نے پاکستان کونسل آف ورلڈ ریلیجز کی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کی کو ششوں کو سراہتے ہو ئے کہاہے کہ چرچ آف ناروے پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے دعاء گو ہے کہ خدا اس زمین کو رہتی دینا تک سلامت رکھے ۔

انہوں نے نے کہا کہ امن ،برداشت اور انسانیت کی بقاء ہمار ا بنیادی ایجنڈا ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کونسل کے ایک نمائندہ وفد سے ڈائینس آف پشارومیں ملاقات کے دوران کیا ۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر قبلہ آیاز نے کی جبکہ ان کے ہمراہ علامہ فخر الحسن کراروی ،سردار چرن جیت سنگھ ، ہارون سرب دیال ، مقصود احمد سلفی ، بشپ آف پشاور ہمسفری سرفراز پیٹر ، سابق بشپ آف پشاور منور مل شاہ اور ناروے کے وفد کے اراکین محترم آرنرے اور مسٹر تھور بھی موجود تھے ۔ وفد نے اس بات پرزوردیاکہ اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھنا ضروری ہے کیونکہ یہ انسانیت کی بقاء کا مسئلہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :