مولا نا فضل الرحمن نے تو کشمیر کا مسئلہ عالمی فورم پر اٹھا یا ہے ، سربراہ جے یو آئی نے پوری دنیا میں کشمیر میں چلنے والی تحریک آزادی کی حمایت کے لئے ایک بھر پور اور مؤثر مہم چلائی ہے، لگتاہے علی گیلانی کا بیان کہیں اور سے جاری کیاگیا

چیئرمین کشمیرکمیٹی مولانا فضل الرحمان کے ترجمان کا حریت رہنما کے بیان پرردعمل کااظہار

بدھ 18 جنوری 2017 20:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) جے یو آئی(ف) کے امیر و چیئرمین کشمیرکمیٹی مولانا فضل الرحمان کے ترجمان نے امکان ظاہر کیاہے کہ سید علی گیلانی سے کشمیر کمیٹی سے منسوب بیان پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ بیان کہیں اور سے جاری کیا گیا ہے ۔مولا نا فضل الرحمن نے تو کشمیر کا مسئلہ عالمی فورم پر اٹھا یا ہے اور سربراہ جے یو آئی نے پوری دنیا میں کشمیر میں چلنے والی تحریک آزادی کی سپورٹ کے لئے ایک بھر پور اور مؤثر مہم چلائی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری تحریری بیان میں عزم کیا گیا ہے جمعیت علماء اسلام ہر سال5 فروری کو ملک بھر میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر مناتے ہوئے ریلیوں ، جلسوں اور تقریبات کا انعقاد کرتی ہے اور آنے والے 5فروی کو جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر دن منانے کا فیصلہ کیا ہے اور جے یو آئی اس حوالے سے اضلاع کی سطح پر ریلیاں اور جلوس نکالے گی انہوں نے کہاکہ علی گیلانی سے منسوب یہ بیان کسی کی خبر لگتا ہے ۔جے یو آئی آزادی کی جنگ لڑنے والے کشمیری عوام سے اخلاص کی بنیاد پر ایسا کوئی دروازہ نہیں کھولنا چاہتی تحریک آزادی کی کامیابی کے لیئے جے یو آئی (ف) کا ایک ایک کار کن دعا گو ہے۔