حکومت اور نظام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل میں موت کے انتظار میں ہے،حکومت قوم کی مظلوم بیٹی کی رہائی کیلئے اپنے وعدہ کی پاسداری کرے

ْامیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

بدھ 18 جنوری 2017 20:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور نظام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل میں موت کے انتطار میں ہے،حکومت قوم کی مظلوم بیٹی کی رہائی کیلئے اپنے وعدہ کی پاسداری کرے۔اس امر کا اظہار انہوں نے بدھ کی شام سینیٹ میں نکتہ اعتراض پرکیا،وزیرقانون و انصاف زاہد حامد نے امیر جماعت اسلامی پاکستان کی تشویش سے وزیراعظم کے خارجہ امور کے مشیر کو آگاہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

نکتہ اعتراض پر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ امریکہ نے 1300قیدیوں کے بارے میں 02الگ الگ فہرستیں مرتب کی ہیں ایک فہرست میں بلیک لسٹ ہیں جس میںڈاکٹر عافیہ کا نام شامل نہیں ہے،دوسری فہرست وہ ہے جن کی رہائی کا امکان ہے اور ان کو امریکہ رہا کرنے پر غور کرسکتا ہے،اس فہرست میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا نام بھی شامل ہے،امریکی جیل میں عافیہ صدیقی ہڈیوںکا ڈھانچہ بن چکی ہے،رہائی سے متعلق امریکی فہرست کے سلسلے میں وکلاء اور مظلوم بیٹی کے خاندان نے رابطے شروع کیے ہیں،ہمیں سینکڑوں نوٹ آرہے ہیں،اباوبامہ انتطامیہ کی مدت میں چند دن رہے گئے ہیں،حکومت پاکستان ان لمحات سے فائدہ اٹھائے اور امریکی انتظامیہ سے رابطے کرے،حکومت ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے سنجیدگی دکھائے اور ریاست سے ریاست کی سطح پر رابطہ کیا جائے حکومت تاحال اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کر رہی ہے لگتا ہے کہ حکومت پاکستان اور نظام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی موت کے انتظار میں ہے۔

(جاری ہے)

وزیرقانون و انصاف زاہد حامد نے کہاکہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے بارے میں وہ سینیٹرسراج الحق کے موقف کی تائید کرتے ہیں اور انہوں نے جس ممکنہ آپشن سے آگاہ کیا ہے اس بارے میں مشیرخارجہ کو آگاہ کردیا جائے گا۔…( خ م+اع)