الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے 21 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت تاحال معطل ‘ ایک قومی اور 20 صوبائی اسمبلیوں کے ارکان شامل

بدھ 18 جنوری 2017 20:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے 21 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت تاحال معطل ‘ معطل ارکان میں ایک رکن قومی اسمبلی اور 20 صوبائی اسمبلیوں کے ارکان شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شہر یار آفریدی نے ابھی تک اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے جس پر ان کی رکنیت معطل ہے۔

(جاری ہے)

اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرنے والے ارکان پارلیمنٹ میں پنجاب اسمبلی کے ملک سجاد حسین جوئیہ ‘ سردار محمد جمال خان لغاری شامل ہیں۔ سندھ اسمبلی کے 18 ارکان محمد سلیم راجپوت ‘ خالد بن ولایت ‘ مخدوم خلیل الزمان ‘ محمد علی بھٹو ‘ محفوط‘ محمد جاوید ‘ محمد کامران ‘سید قمر عباس ‘ سید فیصل علی سبزواری ‘ شہباز بیگم ‘ ریحانہ لغاری ‘ رخسانہ پروین ‘ غزالہ سیال ‘ فرحت سیمی ‘ بلقیس مختار ‘ نصرت بانو ‘ سحر عباس اور مکیش کمارڈشامل ہیں۔ …(رانا+ع ع)