Live Updates

کھودا پہاڑ انکلا چوہا ، ایک جہانگیر ترین اور دوسرا عمران خان ‘ پی ٹی آئی والے سپریم کورٹ میں کچھ اور باہر جا کر میڈیا کے سامنے کچھ اور کہتے ہیں ،باپ بیٹے کے درمیان لین دین کا قانونی نکتے سے کوئی تعلق نہیں ‘افتخار چوہدری کہہ چکے ہیں کہ باپ بیٹے کے اور بیٹا باپ کے عمل کا ذمہ دار نہیں ، 95 فیصد والدین کو نہیں پتہ ہوتا کہ بیرون ملک بیٹے کیا کاروبار کرتے ہیں ‘ عمران خان اور جہانگیر ترین الیکشن کمیشن میں استثنیٰ کی تگ و دو کر رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں محمد زبیر عمر اور دانیال عزیز کا پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 18 جنوری 2017 20:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں محمد زبیر عمر اور دانیال عزیز نے کہا ہے کہ کھودا پہاڑ اور نیچے سے 2 چوہے نکلے ایک جہانگیر ترین اور دوسرا عمران خان پی ٹی آئی والے سپریم کورٹ میں کچھ اور باہر جا کر میڈیا کے سامنے کچھ اور کہتے ہیں ،باپ بیٹے کے درمیان لین دین کا قانونی نکتے سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کہہ چکے ہیں کہ باپ بیٹے کے اور بیٹا باپ کے عمل کا ذمہ دار نہیں ہے۔

95 فیصد والدین کو نہیں پتہ ہوتا کہ بیرون ملک بیٹے کیا کاروبار کرتے ہیں ‘ عمران خان اور جہانگیر ترین الیکشن کمیشن میں استثنیٰ کی تگ و دو کر رہے ہیں۔ وہ بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ و زیر نجکاری محمد زبیر عمر نے کہا کہ باپ بیٹے کے درمیان لین دین کا قانونی نکتے سے کوئی تعلق نہیںہے۔

(جاری ہے)

باپ بیٹے سے پیسے لے یا بیٹا باپ سے اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔

پاکستان میں ہر فیملی کا اسٹرکچر مختلف ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری نے بیان دیا تھا کہ بیٹا باپ کیلئے اور باپ بیٹے کیلئے ذمہ دار نہیں ہے۔ ثبوت فراہم کرنا تحریک انصاف کی ذمہ داری ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ٹیکس ریٹرنز ریکارڈ پر ہیں۔ تحریک انصاف والے سپریم کورٹ کے اندر کچھ کہتے ہیں اور باہر کچھ اور۔ وزیر نجکاری نے کہا کہ باپ بیٹے کے یا بیٹا باپ کے کئے کا ذمہ دار نہیں ہوتا۔

دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین الیکشن کمیشن میں تلاشی دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ عمران خان نے اپنے اثاثے بیان کرتے ہوئے غلط بیانی کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نیازی سروسز کا ذکر اپنے اثاثوں میں نہیں کیا۔ عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے بنی گالہ گھر اپنی رقم سے خریدا جبکہ عدالت میں کہا کہ یہ جمائما کے قرض سے حاصل کیا۔

دوسری طرف جمائمہ نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کو کبھی قرض نہیں دیا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان خود جھوٹے اور ان کی بغل میں کھڑا شخص فراڈیا ہے۔ ہم ان دونوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف تیسری مرتبہ وزیر اعظم پاکستان منتخب وزیر اعظم بنے ہیں اور ان پر لگائے گئے الزامات سے ملک کے 20 کروڑ عوام متاثر ہوتے ہیں اس لئے ہمیں ان کے دفاع میں بولنا پڑتا ہے۔

وزیر مملکت نجکاری نے کہا کہ سپریم کورٹ کوئی جرگہ نہیں ہے کہ وہاں قانونی نقاط پر ہی بات ہو سکتی ہے۔ دنیا میں کہیں بھی ہمارے و زیر اعظم کا دفاع کرنے پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ یہ عمران خان اپنی طرف سے چھوڑتے رہتے ہیں کہ دنیا میں ہمارا مذابنایا جاتا ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ وزیر اعظم سے متعلق کیس کی ڈے ٹو ڈے سماعت ہو رہی ہے ۔ ہم استدعا کرتے ہیں کہ ان کے کیسز کی بھی ڈے ٹو ڈے سماعت ہو۔

جہانگیر ترین نے اتنی کرپشن کی ہے کہ اس کے دفاع کو کوئی بھی نہیں آئے گا ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے ہمارے سوالوں کا جواب دیں اگر ان کو مدد چاہیے تو اعتزاز احسن کو لے آئیں ہم تو وزیر اعظم کا دفاع کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کھودا پہاڑ اور نیچے سے 2 چوہے نکلے ایک جہانگیر ترین اور دوسرا عمران خان ہے۔ …(رانا)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات