پسکوکی بجلی کے ناجائز استعمال اور بقایاجات کی وصولی کیلئے صوبہ بھر میں مہم جاری

بدھ 18 جنوری 2017 20:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) چیف ایگزیکٹیوپسکوکی خصوصی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور بقایاجات کی وصولی کے لئے پسکو نے صوبہ بھر میں مہم شروع کی ہوئی ہے ․اس سلسلے میں ایکسین کینٹ ڈویژن پشاور ندیم آفریدی کی زیرنگرانی ٹیموں نے پسکوپولیس کے ہمراہ گلبرگ,یونیورسٹی ٹاؤن 2 اور کوہاٹ روڈ سب ڈویژنز کے مختلف علاقوں میں بجلی چووں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا․اس دوران 29 افراد کو ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر موقع پرپکڑ لیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہی․گرفتارہونے والوں میں عرفان ولد بہادرخان,سکندرولد اسرائیل,محمدزیب ولد اورنگزیب,وقارولد نظام,عمران حسین ولد فقیرحسین,اخترشاہ ولد اکبرشاہ,رضا خان ولد ماصل خان,رحمان اللہ ولدسمیع اللہ,لقمان علی ولدعثمان علی,جہانزیب ولد تازا گل,عباداحمدولد فدااحمد,وسیم ولد سکندر,ریاض ولد وصال,خانزیب ولد ارشاد,فقیرحسین ولد جمال حسین ,شہزادولد عمران اللہ,ملنگ خان ولد مثل خان,شکیل ولد اخترگل,اعجاز ولد شاہ جہان,مظہرولد محمدعلی خان شامل ہیں․ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی جاری رہے گی․کیونکہ بجلی کے ناجائز استعمال سے جہاں پسکو کو خسارہ برداشت کرنا پڑتا ہے وہیں عوام کو بھی بجلی فراہمی میں تعطل کا سامنا کرناپڑتا ہی․

متعلقہ عنوان :