شکارپور میں کم عمری کی دو شادیوں کو ناکام بنادیا گیا

پولیس نے موقع پر پہنچ کر گائوں میں جاری تقریب میں چھاپہ مار کر کم عمر دولہا دلہن کی شادی کو رکواکر ان کے والدین کو گرفتار کرلیا

بدھ 18 جنوری 2017 20:45

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) شکارپورکی تحصیل خانپور کے نواحی گائون قمرالدیں پہوڑ میں دو کم عمربچون کی شادی کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی شکارپور عمر طفیل کی ہدایات پر ایس ایچ او فیضو منٹھار شراور ایس ایچ اوایوب ڈوگر نے گائون پر جاری تقریب پر کامیاب چھاپہ مار کر وہان سے بارہ سالہ کم عمر دلہا الہودایو ولدعبدالسبحان پہوڑجبکہ 12سالہ نابالغ دلہن حلیمہ دخترعبدالرسول مرحٹیواورچار ماہ کی کم سن بچی دلہن حوا دختر عبدالسبحان پہوڑاوردو سالہ بچہ دلہا عبداللہ ولد عبدالرسول مرحٹیو جن کی شادی کی کوشش کو ناکام بنادیاجبکہ پولیس کاروائی کرتے ہوئے دولہے کے والد عبدالسبحان پہوڑ اورکم عمر دلہن کے والدعبدالرسول کو گرفتار کرلیا جبکہ نکاح خوان محمد سلیمان پہوڑ پولیس کو دیکھتی ہے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیاپولیس نے مزیدکاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں شامل ہونے والے باراتیوں کو بھی گرفتارکرلیا جن میں مردون کو نیو فوجداری تھانے اور خواتیں کو وومین پولیس شکایت مرکز میں منتقل کردیا جبکہ پولیس نے ناپر کوٹ تھانے پر ایس ایچ او فیضو منٹھار شر کی مدعیت میں سرکار کی جانب سے مقدمہ درج کے بچون کے قانون 2013کے مطابق مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ لڑکی کے والد اور لڑکے کے والد نے میڈیا کو بتایاکہ ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ وٹاساٹا کے حساب سے رشتہ کیا ہے اور صرف نکاح کیا گیا ہے جبکہ انہوں نے دعوی کیا کہ دولہا الہودھایو اور دلہن حلیمہ بالغ ہیںجبکہ رابطہ کرنے پر ہیومن رائیٹس کے کارکن اقبال ڈیٹھو نے میڈیا کو بتایاکہSindh Child Marriage Restraint Act-2013.کے مطابق سیکشن تیں چار اور پانچ کے مطابق خوان خواہ سمیت نو عمر دولہن اور دولہے کو والدیں کو قانون کے مطابق سزاہوسکتی ہے جبکہ انہوں نے اس موقعے پر غیر قانونی شادی کی سخت مذمت کی اور کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ بچوں کی کم عمر ی کی شادی کے روکتھام کے حوالے سے ایک مہم کی شروعات کریں تاکہ عام افراد سمیت دیہاتی لوگون میں شعور پیدا ہوسکے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :