ایس ایم ای بینک میں میرا کوئی اکائونٹ نہیں ہے ،ْدس کروڑ روپے جمع کرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،ْ رضا ربانی

معاملے پر بینک کے صدر سے بات کی ہے ،ْ ایف آئی اے کے ڈی جی کے نوٹس میں بھی لایاگیا ہے ،ْ چیئر مین سینٹ

بدھ 18 جنوری 2017 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے وضاحت کی ہے کہ ایس ایم ای بنک میں ان کا کوئی اکائونٹ نہیں ہے‘ دس کروڑ روپے جمع کرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

بدھ کو اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای بینک کی طرف سے انہیں ایک خط موصول ہوا ہے جس میں انہیں بتایا گیا کہ ان کے اکائونٹ میں دس کروڑ روپے کی رقم موصول ہوگئی ،ْ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ یہ سراسر فراڈ ہے نہ تو ان کا ایس ایم ای بینک میں اکائونٹ تھا اور نہ ہی اس وقت کوئی اکائونٹ ہے اور بنکس میں جو بھی ان کے اکائونٹس ہیں ان میں جمع رقم کی تفصیل انکم ٹیکس گوشواروں میں دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود بھی اس معاملے پر ایس ایم ای بنک کے صدر سے بات کی ہے اور ڈی جی ایف آئی اے کے نوٹس میں بھی یہ بات لائے ہیں اور کہا ہے کہ اس کی تحقیقات کرائی جائیں۔ ایس ایم ای بنک کے صدر سے بھی اس سلسلے میں تحقیقات کرانے کو کہا گیا ہے کہ ایسا کس طرح ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی اس کی تحقیقات کرا رہے ہیں۔ ایوان کے ارکان کے نوٹس میں یہ چیز لانا ضروری تھی کیونکہ یہ سراسر ایک فراڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :