بنوں کے عمر قید ملزم کے فرار ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار ہونے پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات

بدھ 18 جنوری 2017 20:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور نے بنوں کے عمر قید ملزم کے فرار ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار ہونے پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کے دفتر میں ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں گزشتہ روز بنوں کے عمر قید ملزم کو نوشہر ہ میں پیشی کے بعد واپسی پر کوہاٹ روڈ سکیم چوک میں فرار ہونے کے بعد ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکاروں دائودخان او ر شیراز نے ملزم کی دوبارہ گرفتار ی پر انہیں نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازاگیا۔

متعلقہ عنوان :