Live Updates

پی ٹی آئی والوں کو سندھ سے زیادہ خیبر پختونخواہ کے عوامی مسائل پر دھیان دینا چاہئے، مولا بخش چانڈیو

بدھ 18 جنوری 2017 20:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو سندھ سے زیادہ خیبر پختونخواہ کے عوامی مسائل پر دھیان دینا چاہئے۔ اپنے جاری بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ خیبر پختونخواھ میں سرکاری اسکولوں کی کتابیں کباڑیوں پر بک رہے ہیں ۔

بہترین گورننس کے دعوے کرنے والے سرکاری کتاب طلبا تک نھیں پہنچا سکتے ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ کی حالت گذشتہ دور سے بھی زیادہ خراب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ نان ایشوز کی سیاست کی ہے ۔تحریک انصاف کے باقی رہنما بھی عوام کو نان ایشوز میں الجھانے کی ناکام کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ نان ایشوز کی سیاست کرنے والوں کو سخت مایوسی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اختیارات کا معاملہ تکراری ہے ہی نہیں۔ سندھ حکومت نے ہمیشہ صوبے کی پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کامیابیوں کو سراہا ہے ۔ پر بار کی طرح اس بار بھی رینجرز اختیارات کا معاملہ بخوبی حل ہوجائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات