پیپلز پارٹی رینجرز اختیارات کو متنازع بنا کر رینجرز کی توہین کر رہی ہے، رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی

بدھ 18 جنوری 2017 20:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے منگل کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی رینجرز اختیارات کو متنازع بنا کر رینجرز کی توہین کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

رینجرز نے کراچی میں امن قائم کیا ہے ۔ سندھ حکومت ہر مرتبہ احتجاج کے بعد رینجرز کو اختیارات دیتی ہے ۔ اس مرتبہ بھی رینجرز کو اختیارات دینا پڑیں گے ۔