رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے میری قرار داد کو اسمبلی میں لانے کی اجازت نہیں دی گئی، رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان

بدھ 18 جنوری 2017 20:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے منگل کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے میری قرار داد کو اسمبلی میں لانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

(جاری ہے)

رینجرز کی وجہ سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ سندھ حکومت نہ پولیس کو ٹھیک کرنا چاہتی ہے اور نہ ہی رینجرز کو اختیارات دینا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے رویہ نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے ۔ رینجرز کو جلد پورے سندھ کے لیے ایک سال کے لیے اختیارات دیئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :