وزیراعلیٰ سندھ کی سردار محمدبخش مہرسے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت

بدھ 18 جنوری 2017 20:34

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے وزیر برائے کھیل سردار محمد بخش خان مہر سے خان گڑھ میں ان کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے فاتح خوانی بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائم مقام گورنر آغا سراج درانی، صوبائی وزیر برائے تعلیم جام مہتاب حسین ڈہر، صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ ،صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز امداد پتافی سمیت ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کے صوبائی وزیر مکیش کمارچاولہ بھی وزیراعلیٰ کے ساتھ تھے۔

متعلقہ عنوان :