چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان ریٹائرڈہوگئے

ان لینڈ ریو نیو افسر ڈاکٹر ارشاد محمد خان کو اضافی چارج دیدیا گیا

بدھ 18 جنوری 2017 20:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نثار محمد خان اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے ، ان لینڈ ریو نیو افسر ڈاکٹر ارشاد محمد خان کو اضافی چارج دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ مدت ملازمت پوری ہونے پر چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے جبکہ ان کے عہدے کا اضافی چارج ان لینڈ ریو نیو گریڈ 22کے افسر ڈاکٹر ارشاد کو سونپ دیا گیا۔ ڈاکٹر ارشاد اس وقت ممبران لینڈ ریو نیو آپریشنز تعینات تھے جبکہ وہ چیف کمشنر آرٹی او ٹو لاہو بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :