سید علی گیلانی کے بیان پر تعجب ہوا ،ایسا محسوس ہوتا ہے بیان کہیں اور سے جاری کیا گیا ‘ جے یو آئی(ف)

مولا نا فضل الرحمن نے پوری دنیا میں کشمیر میں چلنے والی تحریک آزادی کی سپورٹ کے لیے ایک بھر پور اور مؤثر مہم چلائی

بدھ 18 جنوری 2017 20:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) جے یو آئی (ف) کے راہنمائوں نے حریت کانفرنس کے رہنماء سید علی گیلانی کے بیان پر تعجب ہوا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ بیان کہیں اور سے جاری کیا گیا ہے ان کا یہ بیان انڈیا کو خوش کر نے والی بات ہے ،مولا نا فضل الرحمن نے تو کشمیر کا مسئلہ عالمی فورم پر اٹھا یا ہے جے یو آئی کے سر براہ نے پوری دنیا میں کشمیر میں چلنے والی تحریک آزادی کی سپورٹ کے لیئے ایک بھر پور اور مؤثر مہم چلائی ہے ۔

یہ باتیں جے یو آئی کے راہنمائوں مولانا فضل علی حقانی ،مولانا سائیں عبد القیوم ہالیجوی ،مولانا محمد یوسف ،مولانا محمد امجد خان ،محمد اسلم غوری اور حاجی شمس الرحمن شمسی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ جمعیت علماء اسلام ہر سال5 فروری کو ملک بھر میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر مناتے ہوئے ریلیوں ، جلسوں اور تقریبات کا انعقاد کرتی ہے اور آنے والے 5فروی کو جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر دن منانے کا فیصلہ کیا ہے اور جے یو آئی اس حوالے سے اضلاع کی سطح پر ریلیاں اور جلوس نکالے گی انہوں نے کہاکہ علی گیلانی کا یہ بیان کسی کی خبر لگتا ہے اگر انہوں نے یہ بیان دیا بھی ہے تو یہ پاکستان کی پارلیمنٹ کے کاموں میں مداخلت ہے انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن ہندو ذہنیت کو علی گیلانی سے زیا دہ جانتے ہیں انہوں نے کہاکہ سید علی گیلانی کے بیان پر بہت سے بیانات دیئے جا سکتے ہیں اور ان سے بہت سے سوالات بھی کیئے جاسکتے ہیں لیکن جے یو آئی آزادی کی جنگ لڑنے والے کشمیری عوام سے اخلاص کی بنیاد پر ایسا کوئی دروازہ نہیں کھولنا چاہتی انہوں نے مشورہ دیا کہ علی گیلانی پاکستان کی پارلیمنٹ کے فیصلوں پر اعتراض کر نے بجائے تحریک آزادی پر توجہ دیں جس کی کامیابی کے لیئے جے یو آئی کا ایک ایک کار کن دعا گو ہے۔