ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ کا حسین آباد میں آغا خان اسکول کا دورہ

ترقیاتی کاموںکو اعلیٰ معیار کے ساتھ تیزی کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 18 جنوری 2017 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے بدھ کے روز حسین آباد میں آغا خان اسکول کا دورہ کیا اور ماڈل اسکول قرار دیئے جانے والے اس اسکول میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے اسکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ترقیاتی کاموںکو اعلیٰ معیار کے ساتھ تیزی کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں واقع دس اسکولوں کو ماڈل اسکول بنایا جار ہا ہے اور آغا خان اسکول بھی انہی اسکولوں میں شامل ہے جس کا انہوں نے آج دورہ کیا ہے، ڈپٹی میئر کراچی نے اس موقع پر اسکول کے عملے اور طالب علموں سے بھی بات چیت کی اور اسکول میں فراہم کی گئی تعلیمی سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر قائم کئے جانے والے تعلیمی ادارے خاص طور پر اسکولوں میں اعلیٰ تعلیمی معیار کو یقینی بنانے کی کوشش کی جانی چاہئے کیونکہ ان اسکولوں کو دیگر اسکولوں کے لئے ماڈل کی حیثیت حاصل ہوگی اور شہر کے دیگر اسکولوں میں بھی معیاری تعلیمی سہولیات مہیا ہوسکیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے ہونے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور امید ہے کہ اسکولوں کی سطح پر ہونے والی یہ کوششیں بارآور ثابت ہوں گی۔ #

متعلقہ عنوان :