مولانا عبد الحفیظ مکی کی نماز جنازہ کلمسجد نبوی میں اداکی جائے گی

بدھ 18 جنوری 2017 20:29

جنڈانوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) انٹرنیشنل ختم نبوت مووومنٹ کے امیر شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد الحفیظ مکی جنوبی افریقہ میں انتقال کر گئے، جن کی نماز جنازہ کل (جمعرات کو )مسجد نبوی میں اداکی جائے گی، تفصیلات کے مطابق شیخ الحدیث مولانا عبد الحفیظ مکی اپنے تبلیغی دورہ پر جنوبی افریقہ میں تھے جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے جن کی میت کو مدینہ منورہ لایا گیا اور آج فجر کی نماز کے بعد ان کی نما زجنازہ مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی اور بعد میں انہیں جنت البقیع میں سپرد خاک کردیا جائے گا مولانا عبد الحفیظ مکی تبلیغی نصاب کے مصنف حضرت مولانا محمد زکریا ؒ کے خلیفہ تھے اور انہوں نے چالیس سال تک مکہ مکرمہ میں دورہ حدیث کی تعلیم دی مولانا عبد الحفیظ مکی کے دنیا بھر میں لاکھوں مریدین ہیں ان کی وفات پرانٹرنیشنل ختم نبوت پاکستان کے سیکرٹری مالیات حاجی محبوب احمد ملک نے ان کی وفات کو عظیم سانحہ قرار دیا اور کہا کہ مولانا عبدالحفیظ مکی کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کو پر ہونے میں مدتیں بیت جائیں گی انہوں نے ان کے خاندان کیساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ۔