سرگودھا اور گرد و نواح میں بارش ، موسم سرد ہوگیا،۔ کھانے پینے والی دکانوں پر رش بڑھ گیا

سوئی گیس کی قلت کے باعث خواتین احتجاج کرنے پر مجبور

بدھ 18 جنوری 2017 20:29

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) سرگودھا اور گرد و نواح میں بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا۔ کھانے پینے والی دکانوں پر رش بڑھ گیا۔ گھروں میں سوئی گیس کی قلت کے باعث خواتین احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئیں۔ بدھ کے روز سرگودھا سمیت سلانوالی‘ کوٹمومن‘ بھاگٹانوالہ‘ بھلوال‘ بھیرہ اور شاہپور سمیت دیگر گردو نواح میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

لوگوں نے سردی کی شدت کو کم کرنے کے لئے مختلف طریقے آزمانے شروع کردیئے جبکہ دوپہر کے اوقات میں کھانے کے لئے ہوٹلوں پر شدید رش دیکھنے میں آیا۔ بالخصوص مچھلی اور فاسٹ فوڈ کی دکانوں پر لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ تندوروں پر روٹیوں کے حصول کے لئے بھی کافی جدوجہد کرنا پڑی۔ گھروں میں سوئی گیس کی بندش کے باعث خواتین بھی ہوٹلوں سے کھانا منگوانے پر مجبور ہیں۔ گیس کی بندش کے باعث بچوں کو الصبح سکول جانے کیلئے بھی ناشتہ سے محروم رہنا پڑتا ہے۔ سرگودھا اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا۔ بارش کے باعث لوگ سرشام ہی اپنے گھروں کو روانہ ہوگئی