پنجاب میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے 13 فروری تک سنگل فیس کیساتھ آن لائن رجسٹریشن کروانے کی تاریخ

بدھ 18 جنوری 2017 20:29

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لئے 13 فروری تک سنگل فیس کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کروانے کی تاریخ دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 9 تعلیمی بورڈز نے 6 اپریل سے صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ بورڈ انتظامیہ نے کہا ہے کہ رواں سال جو بھی امیدوار انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں حصہ لینا چاہتا ہے وہ سنگل فیس کے ساتھ 13 فروری کو سنگل فیس کے ساتھ جبکہ 27 فروری تک ڈبل فیس اور 7 مارچ 2017 تک ٹرپل فیس کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کروائی جاسکے گی۔ اس کے بعد کسی بھی امیدوار کی رجسٹریشن نہیں ہوگی

متعلقہ عنوان :