فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز فاونڈیشن کے ریٹائرڈ ملازمین کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکرٹری ہاوسنگ سمیت دیگر ممبران کیخلاف توہین عدالت کی پٹیشن دائر

بدھ 18 جنوری 2017 20:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز فاونڈیشن کے ریٹائرڈ ملازمین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکرٹری ہاوسنگ سمیت دیگر ممبران کیخلاف توہین عدالت کی پٹیشن دائر کر دی ۔

(جاری ہے)

توہین عدالت پٹیشن کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی،عدالت نے درخواست پرچیئرمین سی ڈی اے ، سیکرٹری وزارت ہاوسنگ ،ڈی جی فاونڈیشن سے جواب طلب کر لیا ۔

پرانے ملازمین کی جانب سے ایڈووکیٹ سید خاورامیر بخاری پیش ہوئے ،ملازمین کی جانب سے سیکرٹری ہاوسنگ سمیت دیگر ممبران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ملازمین کے کوٹہ میں ردو بدل پر حکم امتناعی جاری کر دیا جبکہ سیکرٹری ہاوسنگ سے 14 دن میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ عنوان :