آرمی چیف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 18 جنوری 2017 20:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یو اے ای کے سفیر عیسیٰ عبداللہ نے ملاقات کی‘ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر یو اے ای کے سفیر عیسیٰ عبداللہ کے کردار کو سراہا اور فاٹا اور خیبر پختونخواہ میں جاری ترقیاتی منصوبوںمیں یو اے ای کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے افغانستان کے صوبہ قندھار میں بم دھماکوں میں یو اے ای کے شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر یو اے ای کے سفیر عیسی عبداللہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و خوشحالی کیلئے پاکستان سے مل کر کام کرنا چاہتے ہین عیسیٰ عبداللہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا۔ (عابد شاہ)