Live Updates

ثبوتوں کی بڑھکیں مارنے والے استشنٰی مانگ رہے ہیں،فرخ جاوید مون

عمران نے کرپشن کے بادشاہ کوپوری دنیا میں بے نقاب کردیا (ن) لیگ کے وزرا کواب خود ہی نوازشریف سے استعفی مانگنا چاہیے ،پی ٹی آئی رہنماء

بدھ 18 جنوری 2017 20:20

ثبوتوں کی بڑھکیں مارنے والے استشنٰی مانگ رہے ہیں،فرخ جاوید مون
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ اورقومی اسمبلی میں خطاب کے دوران بڑھکیں مارکرکہا تھا کہ انہوں نے کوئی جھوٹ نہیں بولا اورانہیں کسی استشنٰی کی ضرورت نہیں اورمناسب وقت میںوہ عدالت کوتمام ثبوت دیں گے جب عدالت میں ثبوت پیش کرنے کی باری آئی تووہ استشنٰی کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ عمران خان کی تلاشی لینے والوں کی جب اپنی تلاشی شروع ہوئی تو ڈرکرسوئٹزرلینڈ بھاگ گئے ہیں،نوازشریف نے اپنے وکلا ،موٹوگینگ اور(ن) لیگ کوبھی عدالت کے سامنے شرمندہ کردیا ہے،(ن) لیگ کے وزرا وزیراعظم کے باربارجھوٹ پکڑے جانے پرشرمندگی کیوجہ سے آج اپنا منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے بادشاہ کوپوری دنیا میں بے نقاب کردیا ہے اب مسلم لیگ (ن) کے ورکرزاوروزرا کوخود ہی نوازشریف سے استعفی مانگنا چاہیے کیونکہ وہ نااہل ہوچکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات