آرمی چیف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات

ایل او سی سمیت ورکنگ بانڈری پر سیکورٹی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال پاک فوج سرحد پار سے ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

بدھ 18 جنوری 2017 20:12

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی، ملاقات میں لائن آف کنٹرول سمیت ورکنگ بانڈری پر سیکورٹی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے جاری کردہ بیان کے مطابق بدھ کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی جس میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری پر سیکورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے آرمی چیف کا سیکورٹی کی بہتر صورتحال پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آزاد کشمیر میں پاک فوج نے تعلیم، صحت و دیگر شعبوں میں قابل قدر کام کیا جس پر آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام پاک آرمی کے مشکور ہیں، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج سرحد پار سے ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

وقار)