سینئر صحافی آصف نثار غیاثی کو خیبر پختونخوا کمیشن آن سٹیٹس آف وومن کا ممبر نامزد کر دیا گیا

بدھ 18 جنوری 2017 19:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)حکومت خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا کمیشن آن سٹیٹس آف وومن کی تشکیل نو کی ہے جس کی چیئرپرسن مس نیلم طورو ( سابقہ چیئر پرسن صوبائی کمیشن آن دی سٹیٹس آف وومن خیبر پختونخوا ) ہوں گی جبکہ اس کے ممبران میں دوسروں کے علاوہ پشاور کے سینئر صحافی آصف نثار غیاثی کو بھی شامل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان محکمہ زکوٰة و عشر اور سماجی بہبود و خصوصی تعلیم اور حقوق نسواں کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔