محکمہ صحت کی ڈویژنل مانیٹرنگ ٹیم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور کا اچانک دورہ
بدھ 18 جنوری 2017 19:57
(جاری ہے)
مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں ادویات کا کوئی مناسب سٹور موجود نہیں تھااور نہ ہی ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام نہیں تھا ۔
ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم غیر فعال ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مینویل رسید جاری کئے جاتے تھے اور پیڈز وارڈ میں مریضوں کے لئے جگہ کم تھی ،پورے ہسپتال میں کوئی بھی آٹو کلیو فعال نہیں تھا جبکہ نیا خریدا گیا آٹوکلیو بھی کام نہیں کر رہا تھا ۔ مانیٹرنگ ٹیم نے ان تمام ناقص انتظامی معاملات کا براہ راست ذمہ دار ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹھہراتے ہوئے ایک مہینے کے اندر سارے معاملات ٹھیک کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔ مانیٹرنگ ٹیم نے محکمہ صحت کو یہ سفارش بھی کی ہے کہ ہسپتال کے لئے امیج انٹسفائیر ، کمیکل اور ہیماٹولوجی انالائنرز درکار ہیں جن کی فراہمی کے لئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں ۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی خصوصی ہدایات محکمہ صحت کے انیڈینڈنگ مانٹیرنگ یونٹ کے ڈویژنل مانیٹرنگ ٹیموں کو اپنے متعلقہ ڈویژنز میں سرکاری ہسپتالوں کے ہنگامی دورے کرکے رپورٹس پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ ان مانیٹرنگ ٹیمو ںکی رپورٹس کی روشنی میں ان ہسپتالوں کے انتظامی معاملات ٹھیک کرنے اور وہاں پر درکار سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اور بروقت اقداما ت اٹھائے جا سکیں اور وہاں پر علاج معالجے کی خدمات وسہولیات کو مزید بہتر بانیا جا سکے ۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.